وزیراعظم نے ملک شام کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر دفتر خارجہ کو پا??ستانیوں کے محفوظ انخلا کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت شام کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پا??ستانیوں کے انخلاء کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعظم نے شام سے وطن واپسی کے خواہاں پا??ستانیوں کے بذریعہ ہمسایہ ممالک سے جلد از جلد محفوظ انخلاء کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے کہا کہ شام میں مقیم پا??ستانیوں کے محفوظ انخلاء کے لیے اقدامات کیے جائیں، شام میں مقیم پا??ستانیوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اس مقصد کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
وزیراعظم نے دمشق میں پا??ستانی سفارت خانے کو معلوماتی ڈیسک اور پا??ستانیوں سے رابطے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے تک دفتر خارجہ کرائسز مینجمنٹ یو??ٹ اور شام اور اس کے ہمسایہ ممالک میں پا??ستانی سفارت خانوں میں معلوماتی ڈیسک 24 گھنٹے فع??ل رکھی جائیں۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔