وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ن?? کہا ہ?? کہ مسئلہ فلسطین پر پوپ فرانسس نے جرات مندانہ موقف اختیار ک??ا جس کی سب نے تعریف کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی سے ویٹیکن سٹی کے سفیر آرچ بشپ گرمانو پینموٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تب??دلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ نے سفیر آرچ بشپ گرمانو پیمنوٹ کو کرسمس کی مبارک باد دی اور پوپ فرانسس اور مسیحی برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار ک??ا۔
محسن نقوی ن?? کہا کہ ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس سے ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ پوپ فرانسس کی سماجی و معاشی انصاف اور انسانیت کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ دنیا میں امن کے لیے پوپ فرانسس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ ویٹیکن سٹی اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کا شاندار موقع ہے۔ دوطرفہ وفود کے تب??دلوں سے تعلقات میں بہتری آئے گی۔